اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 64 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 64 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 64 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 64 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,137 روپے اضافے کے بعد 309,671 روپے سے بڑھ کر 312,842 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 283,865 روپے سے بڑھ کر 286,782 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 4,081 اور دس گرام چاندی کی قیمت 39 روپے اضافے کے بعد 3,498 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,387 ڈالر سے بڑھ کر 3،424 ڈالر ہو گئی۔



