اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی اور ہفتہ کو فی تولہ سونا 3 لاکھ 18 ہزار روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز سونا 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 273,319 روپے سے 272,633 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بالترتیب 250,551 روپے سے کم ہو کر 249,922 روپے ہو گئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3,475 روپے اور 2,979 روپے پر مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,031 ڈالر سے کم ہوکر 3,022 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 33.10 ڈالر پر برقرار رہی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575420