سوڈان میں لڑائی انسانی بحران کو تباہی میں بدل رہی ہے، 450 افراد ہلاک اور 4 ہزار فراد زخمی ہوئے ، اقوام متحدہ رپورٹ

97
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔26اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویا نے کہاکہ سوڈان میں لڑائی انسانی بحران کو تباہی میں بدل رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ 15 اپریل سے سوڈان میں جو کچھ سامنے آ رہا ہے، جب سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، وہ عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سوڈا ن میں 15.8 ملین تک افراد کوامداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ یہ تنازعہ نہ صرف ان ضروریات کو مزیدبڑھا رہاہے بلکہ ا س تنازعے نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈال دی ہیں جس سے انسانی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 450 سے زائد افراد ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دارلحکومت اور گرد ونوح کے کم از کم 20 ہسپتالوں کو نقصان، فوجی استعمال، یا وسائل کی کمی کی وجہ سے بند کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

بجلی کی کمی اور ایندھن کی قلت سے ویکسین کے ذخیرے اور پانی کی فراہمی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، جو بیماری کے پھیلاؤ کا پیش خیمہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنسی بنیاد کے حوالے سے کئی پُرتشدد رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دماغی صحت اور نفسیاتی بہبود، خاص طور پر بچوں میں، ناقابل تصور ہے۔