سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کو سراہا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ یہ صاف توانائی کا منصوبہ ہے جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔

قبل ازیں چینی سفیر نے کراچی میں بن قاسم پاور سٹیشن پر ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔