اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران سویابین آئل کی قومی درآمدات میں 76 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران سویابین آئل کی درآمدات 102.16 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر …
سویابین آئل کی درآمدات میں 76 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران سویابین آئل کی قومی درآمدات میں 76 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران سویابین آئل کی درآمدات 102.16 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران سویابین آئل کی درآمدات کا حجم 57.99 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سویابین آئل کی قومی درآمدات میں 76.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








