نیویارک ۔30اگست (اے پی پی):سویڈن کے مشہور پاپ میوزک گروپ ایبا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلد ٹرمپ کو انتخابی مہم کی ریلیوں میں اپنا میوزک چلانے سے روک دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطا بق پاپ میوزک گروپنے جاری بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں ان کا میوزک اور ویڈیوز بغیر اجازت کے چلائی گئیں، ایبا اور اس کے نمائندوں نے ایسے مواد کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمیں کوئی درخواست نہیں موصول ہوئی لہٰذا اجازت یا لائسنس نہیں دیا گیا۔ 1970 کی دہائی کے مشہور میوزک بینڈ ایبا کے ہِٹ ہونے والے گانوں میں واٹر لو، ما ما میا، دا ونر ٹیکس اِٹ آل کے علاوہ یگر شامل ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایبا کے گانے چلانے کے لیے لائسنس حاصل کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ میوزک کمپنی ’بی ایم آئی اور اے ایس سی اے پی کے ساتھ معاہدے کے تحت مہم میں ایبا کا میوزک چلانے کے لیے لائسنس موجود تھا۔واضح رہے ایبا کا شمار ان آرٹسٹس کی طویل فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنا میوزک استعمال کرنے پر ٹرمپ پر اعتراض کیا ہے۔