سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 55 ہزار355 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

129
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 55 ہزار355 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ایک ہزار پوائنٹ کے اضافہ کے ساتھ 55 ہزار355 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔

جمعہ کو حکام کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر PSX-100 انڈیکس میں ایک ہزارپوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 55 ہزار 355پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اس میں ایک ہزارسے زیادہ پوانٹس کا اضافہ ہوا ۔دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 55ہزار355کی حد عبور کر گیا۔چند روز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ نگران حکومت کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔