سٹیفانوس اور پیٹروس سیٹسیپاس کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

Stuttgart Open Tennis
Stuttgart Open Tennis

مونٹی کارلو۔11اپریل (اے پی پی): سٹیفانوس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل یونانی بھائیوں کی جوڑی کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلاروس کے گریگور دیمتروف اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار ہوبارٹ ہرکاز کو شکست دی۔

اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سٹیفانوس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل یونانی بھائیوں کی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد بیلاروس کے گریگور دیمتروف اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار ہوبارٹ ہرکاز کو 6-7(3-7)، 7-6(7-4) اور 5-10 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ سٹیفانوس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل یونانی بھائیوں کی جوڑی نے ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کی ہے۔