برسلز۔19اکتوبر (اے پی پی):سٹیفانوس سیٹیپساس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل یونانی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کےڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
فاتح یونانی جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں نیدرلینڈز کے میٹ وی مڈل کوپ اور ان کے جومن جوڑی دار اینڈریاس میس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں سٹیفانوس سیٹیپساس اور پیٹروس سیٹسیپاس پر مشتمل یونانی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے میٹ وی مڈل کوپ اور ان کے جومن جوڑی دار اینڈریاس میس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس می5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔