میلبورن۔13مارچ (اے پی پی):سٹیفانو ڈومنیکالی فارمولا ون کے بدھ کو اپنے معاہدے میں توسیع کے بعد 2029 تک فارمولا ون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے سٹیفانو ڈومنیکالی 2021 میں فارمولا ون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئے ۔
انہوں نے اس عرصہ میں دنیا بھر میں شائقین کی دلچسپی اور ریسوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ،فارمولا ون کے لیے ترقی کے ایک مضبوط دور کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔لبرٹی میڈیا کمپنی نے 2017 میں فارمولا ون کے تجارتی حقوق کی ملکیت حاصل کی جس کے بعد سے سٹیفانو ڈومنیکالی فارمولا ون مینجمنٹ کے دوسرے سربراہ ہیں،ان سے قبل چیس کیری اس عہدے پر براجمان تھے۔ڈومینیکالی فراری ٹیم کے سابق سربراہ ہیں ۔