ٹوکیو۔3ستمبر (اے پی پی):سٹیفن ہوڈیٹ اور نکولس پیف پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے ٹوکیو پیرالمپکس ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلزمیں طلائی تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلزفائنل میچ میں برطانوی جوڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ پیرالمپکس میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہے۔ جمعہ کو ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلز فائنل میچ …
سٹیفن ہوڈیٹ اور نکولس پیف نے ٹوکیو پیرالمپکس ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلزمیں طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔3ستمبر (اے پی پی):سٹیفن ہوڈیٹ اور نکولس پیف پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے ٹوکیو پیرالمپکس ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلزمیں طلائی تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلزفائنل میچ میں برطانوی جوڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ پیرالمپکس میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہے۔
جمعہ کو ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلز فائنل میچ میں سٹیفن ہوڈیٹ اور نکولس پیف پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے الفی ہیویٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار گورڈن ریڈپر مشتمل برطانوی جوڑی کو 5-7، 6-0 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ ٹینس ویل چیئرمینز ڈبلزمقابلوں میں ہالینڈ کے ٹام ایگبرنک اور ان کے جوڑی دار مائیکل شیفرزنے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔








