سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں ،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں اورقائمہ کمیٹیوں میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی ہوتی ہےجو پورے پی ایس ڈی پی کی نگرانی کرتی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ صبغت اللہ کےپی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں تکنیکی عملہ کے ساتھ ساتھ …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں اورقائمہ کمیٹیوں میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی ہوتی ہےجو پورے پی ایس ڈی پی کی نگرانی کرتی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ صبغت اللہ کےپی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں تکنیکی عملہ کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندہ کو شامل کئے جانے سے متعلق ضمنی سوال پرسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو ان معاملات کا جائزہ لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی ہوتی ہے جوپورے پی ایس ڈی پی کی نگرانی کرتی ہے۔اس حوالے سے صاحبزادہ صبغت اللہ کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت پارلیمانی امورچوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ براہ راست پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ کے تحت محکمےپراجیکٹ تیار کرتے ہیں اور پھرپراجیکٹ پلاننگ کےلئے بھجوائے جاتے ہیں ۔اس حوالے سے اگر کی رکن کو کوئی مشکل درپیش ہے تو وہ متعلقہ قائمہ کمیٹی میں معاملہ لے کر آئے جہاں ان کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔