سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت11لاکھ ، 83ہزار ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباءکے دوران روزگارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت اب تک11لاکھ ، 83ہزار،242 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے ، سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباءکے دوران روزگارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت اب تک11لاکھ ، 83ہزار،242 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے ، سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین وآوٹ سورس کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ سکیم کے تحت اپریل 2020ءسے ستمبر 2020ءکے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرسکتے ہیں، فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لے سکیں گے۔ سکیم میں ان چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دی جارہی ہے جن کاروباری اداروں کی تین ماہ کی اجرتوں اور تنخواہوں کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہے ،وہ اس پوری رقم کی فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 26 جون تک اس سکیم کے تحت 2486 کاروباری اداروں اورکمپنیوں نے 13 لاکھ،28 ہزار،793 ملازمین کے روزگارکے تحفظ کیلئے ایک کھرب43 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔اعدادوشمارکے مطابق سٹیٹ بنک نے ان میں سے 1817 اداروں اورکمپنیوں کی جانب سے ایک کھرب،18 ارب 32 کروڑ،42 لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں11لاکھ ، 83ہزار ملازمین کے روزگارکو تحفظ فراہم کیا گیا۔