کراچی۔ 08 اگست (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گا۔ مرکزی بینک سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق پیر، 14 اگست 2023ء کو ’’یومِ آزادی‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔