اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25کے دوران 2500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا اور قانونی تقاضوں اور اکائونٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔یہ بات سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ مالی گوشواروں میں کہی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق بینک دولت پاکستان نے مالی سال 2025 کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیئے ہیں جن کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہے، یہ سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
سٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔سال کے دوران سٹیٹ بینک نے 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا اور قانونی تقاضوں اور اکائونٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔