سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارمیں معیشت کے مختلف اشاریوں میں بہتری کی عکاسی ہورہی ہے، خسارہ میں 81 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی، بلال اظہرکیانی

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعدادوشمارمیں معیشت کے مختلف اشاریوں میں بہتری کی عکاسی ہورہی ہے۔ منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کہ مئی کے مہینہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں میں مزیدبہتری آئی ہے،مئی 2023 میں حسابات جاریہ کے کھاتے 255 ملین ڈالرفاضل رہے ہیں جو گزشتہ سال مئی …

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعدادوشمارمیں معیشت کے مختلف اشاریوں میں بہتری کی عکاسی ہورہی ہے۔ منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کہ مئی کے مہینہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں میں مزیدبہتری آئی ہے،مئی 2023 میں حسابات جاریہ کے کھاتے 255 ملین ڈالرفاضل رہے ہیں جو گزشتہ سال مئی میں 1.51 ارب ڈالرخسارے میں جارہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں میں سالانہ بنیادوں پر81 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ کو 12.22 ارب ڈالرتک کم کیا گیاہے، جولائی 2022 سے مئی 2023 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخساسہ 2.94 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15.16 ارب ڈالرتھا۔اسی طرح اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ملکی برآمدات میں 23 فیصدکااضافہ ہواہے، مئی میں برآمدات کاحجم 2.594 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو اپریل میں 2.101 ارب ڈالرتھا۔

انہوں نے کہاکہ مئی میں ملکی درآمدات کیحجم میں گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 1.846 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،مئی 2023 میں ملکی درآمدات کاحجم 3.78 ارب ڈالررہا جو گزشتہ سال مئی میں 5.63 ارب ڈالرتھا۔

 

مزید خبریں