سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر ٹریفک کے انخلا کا پلان جاری کردیا

201
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر ٹریفک کے انخلا کا پلان جاری کردیا

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر ٹریفک کے انخلا کے انتظامات مکمل کر لئے، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ہفتہ کو بتایا کہ اتوار 12 نومبر کی صبح اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی/اجتماع آنے والے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہوں گے ، رائیونڈ سٹی آنے والے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا، رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹروے تک دونوں اطراف پر ون وے چلایا جائے گا، بھوبتیاں چوک تا موہلنوال دونوں اطراف پر ٹریفک کو ون وے چلایا جائے گا

، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سندر اڈا ملتان روڈ، مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ، اور صوئے آصل روڈ پر یکطرفہ ٹریفک چلائی جائے گی، انخلا کے وقت کسی بھی قسم کی ٹریفک کو موٹروے اور رنگ روڈ سے جانب رائیونڈ نہیں اترنے دیا جائے گا، انخلا کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈ کو خالی کروایا جائے گا، بعد میں کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ، اور آخر میں بس اسٹینڈ اور ٹرک اسٹینڈ کو خالی کروایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی نفری اور ٹریفک ریسپانس یونٹ بھی تعینات کر دیا گیا ہے

، ٹریفک دبا ئوکم ہونے پر روڈز پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے گا، شہری فیروزپور روڈ سے براستہ للیانی روڈ، چونگی امر سدھو، گوالا کالونی ہلوکی سے جودھ پھاٹک رائیونڈ جا سکتے ہیں، شہری مادر ملت موڑ تا پھاٹک ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک، ہلوکی، جودھ پھاٹک سے رائیونڈ جا سکتے ہیں۔