ایبٹ آباد۔ 4 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ایس ایچ او سٹی کیڈٹ محمد نواز نے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل ولد ایوب سکنہ ڈگی محلہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 3 کلو 77 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔