کراچی۔ 16 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ رائونڈزاور نقدی برآمدکرلی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرحان خان اور محمد مختیارشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو تھانہ عیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیاہے۔