23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںسپانسپر شپ سکیم کے درخواست گزارپیکج میں تبدیلی اور گروپنگ کے لئے...

سپانسپر شپ سکیم کے درخواست گزارپیکج میں تبدیلی اور گروپنگ کے لئے درخواست متعلقہ افسر کو بھجوائیں ، وزارت مذہبی امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے سپانسپر شپ سکیم کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ پیکج میں تبدیلی اور گروپنگ کے لئے درخواست متعلقہ افسر کو بھجوائیں ۔ بدھ کو ترجمان مذہبی امور نے سپانسر شپ سکیم کے ایسے حج درخواست گزاروں کو کہا کہ جو گروپنگ ، کوائف کی تصحیح یا حج پیکج میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر متعلقہ سیکشن سے رابطہ کریں۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے کراچی میں زاہد حسین ، لاہور میں محمد ارسلان ، ملتان اور کوئٹہ میں شاہد اکبر ، اسلام آباد میں شبیر خان کو اس سلسلہ میں ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اس کے علاوہ حج ہیلپ لائنز 0519205696، 0519216980، 0519216981 اور 0519216982 پر رہنمائی کےلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559591

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں