تہران۔15مارچ (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکا کی طرف سے اس رپورٹ کے سامنے آنے پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر زخمی ہیں۔ جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے …
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں ، عباس عراقچی

مزید خبریں
تہران۔15مارچ (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکا کی طرف سے اس رپورٹ کے سامنے آنے پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر زخمی ہیں۔
جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے جانشین اور ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے شروع میں ہی زخمی ہوگئے تھے۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بارے میں کہا کہ سپریم لیڈر خیریت سے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں بااحسن نبھائیں گے جیسا کہ انہوں نے پچھلے روز اپنا ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔








