تہران۔17مارچ (اے پی پی):ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہے اور وہ جلد عوام سے خطاب کر سکتے ہیں۔تاس کے مطابق ترجمان نے کہاکہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ وہ خیریت سے ہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد عوام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا تنازعہ دراصل …
سپریم لیڈر کی صحت اچھی ہے، جلد عوام سے خطاب کرسکتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

مزید خبریں
تہران۔17مارچ (اے پی پی):ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہے اور وہ جلد عوام سے خطاب کر سکتے ہیں۔تاس کے مطابق ترجمان نے کہاکہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ وہ خیریت سے ہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد عوام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا تنازعہ دراصل امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ ہے جس میں ایرانی عوام اپنے وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اپنا دفاع ہی کر رہے ہیں۔








