اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے سابق چوکیدار کی برطرفی سے متعلق نظر ثانی اپیل کی سماعت پیریکم دسمبر کے لیے مقرر کر دی ہے۔ سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دورکنی بنچ کرے گا ،بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں ۔درخواست گزار کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 324 اور 24 کے تحت درج ایک مقدمے میں نامزد کیے جانے …
سپریم کورٹ ، برطرف چوکیدار کی نظرِ ثانی اپیل کی سماعت یکم دسمبر کو مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے سابق چوکیدار کی برطرفی سے متعلق نظر ثانی اپیل کی سماعت پیریکم دسمبر کے لیے مقرر کر دی ہے۔ سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دورکنی بنچ کرے گا ،بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں ۔درخواست گزار کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 324 اور 24 کے تحت درج ایک مقدمے میں نامزد کیے جانے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔
بعد ازاں وہ مقدمے سے بری ہو گیا مگر محکمے نے اسے دوبارہ سروس جوائن کرنے کی اجازت نہیں دی۔ محکمے کے مطابق اسے ڈیوٹی سے غیر حاضری کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا۔درخواست گزار کی محکمانہ نمائندگی نو سال اور تین ماہ بعد دائر ہونے کے باعث مسترد ہوئی جس کے بعد اس کی اپیل خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل نے بھی تاخیر کی بنیاد پر ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔اب درخواست گزار نے ان فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہےجہاں اس کی نظرِ ثانی اپیل پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر ہے۔








