سپریم کورٹ میں چھوٹو گینگ کیس کی سماعت، سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر کارروائی

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ سزائے موت کا مقدمہ دو رکنی بینچ نہیں سن سکتا۔ ملزمان کے وکیل سردار عثمان نے نے استدعا …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ سزائے موت کا مقدمہ دو رکنی بینچ نہیں سن سکتا۔ ملزمان کے وکیل سردار عثمان نے نے استدعا کی کہ کیس کی آئندہ تاریخ منگل مقرر کی جائے یا پھر کوئی اور تاریخ دے دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول سمیت چار ملزمان نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔