سپریم کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا کے تبادلے پر پابندی سے متعلق اپنا پہلا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا کے تبادلے پر پابندی سے متعلق اپنا پہلا حکم واپس لے لیا ہے جوایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی سے متعلق کیس میں دیا گیا تھا جس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات کا تبادلہ روک دیا گیا تھا۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا کے تبادلے پر پابندی سے متعلق اپنا پہلا حکم واپس لے لیا ہے جوایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی سے متعلق کیس میں دیا گیا تھا جس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات کا تبادلہ روک دیا گیا تھا۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سیکرٹری اطلاعات کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اپنے کام پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں پھر کیوں تبادلہ چاہتے ہیں؟،جس پر احمد نواز سکھیرا نے جواب دیا کہ اب نئی حکومت آچکی ہے، جس پرعدالت نے کہا کہ عطاءالحق قاسمی کیس میں احمد نواز سکھیرا کے تبادلے پر 12فروری کو پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب احمد نواز سکھیرا کے تبادلے پر پابندی کا حکم واپس لیا جاتا ہے۔

مزید خبریں