سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے ،ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کو تسلیم کرلیا ہے، چوہدری فواد حسین

79
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے ،ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کو تسلیم کرلیا ہے۔

اپنے ٹیویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اراکین کے لین دین کے معاملات کو ختم کرنے کے موقف کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مکمل خفیہ رائے دہی کا اصول نہیں مانا۔الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے جس میں قابل شناخت بیلٹ شامل ہے۔