سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کو مقدم رکھا ہے، بلاول بھٹو زرداری

69
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کو مقدم رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں مدعو کرنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1973ء کا آئین قانون کی حکمرانی کے اصول وضع کرتا ہے، آئین کسی بھی ریاست کے تابع ہوتا ہے اور جمہوریت آئین کا تحفظ کرتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آئین انسانی حقوق کا تحفظ بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلہ میں امید کی کرن نظر آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہے۔