سپر سمیش ٹی 20 میں کینٹربری نے ناردرن نائٹس کو 56رنز سے شکست دے دی

97

ویلنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں کینٹربری نے ناردرن نائٹس کو 56 رنز سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ۔ ڈئرل مچل نے 67 اور میتھیو بوئل نے 66 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ناردرن نائٹس کے طرف سے کرسٹیان کلارک اور مچل سینٹنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں ناردرن نائٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے ۔ کپتان جیت راول نے 20، جیو کارٹرنے 17 اور رابرٹ اوڈونل نے 16 رنز بنائے ۔ کینٹربری کے کپتان کول میک کونچی نے 4جبکہ ولیم اورورکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یہ کینٹربری کی سپر سمیش ٹی 20 میں چوتھی فتح ہے۔