ویلنگٹن۔31دسمبر (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 25-2024 میں سینٹرل ڈسٹریکٹس نے اوٹاگو کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، منگل کو مولی نیوکس پارک، الیگزینڈرا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں اوٹاگو کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناکرسینٹرل ڈسٹریکٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے155رنز کا ہدف دیا۔
لیو جانسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ،میکس چو اور فاکس کرافٹ نے بالترتیب 25،25 رنز بنائے۔سینٹرل ڈسٹریکٹس کے ٹکنر نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سینٹرل ڈسٹریکٹس نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سینٹرل ڈسٹریکٹس کے مایہ ناز بلے باز ویل ینگ نے 50 ،کرٹس ہیفی 43 اور کپتان ٹام بروس ناقابل شکست 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔یوں سینٹرل ڈسٹریکٹس نے اوٹاگوکو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔