ویلنگٹن۔9جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 25-2024 میں سینٹرل ڈسٹریکٹس نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی،یہ سینٹرل ڈسٹریکٹس کی سپر سمیش ٹی 20 کپ میں تیسری فتح ہے
جمعرات کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں ویلنگٹن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بناکرسینٹرل ڈسٹریکٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے193رنز کا ہدف دیا۔ویلنگٹن کے ٹم روبنسن نے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ،کپتان نک کیلی 32 اور وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔سینٹرل ڈسٹریکٹس کے بریٹ رینڈل نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سینٹرل ڈسٹریکٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 20ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سینٹرل ڈسٹریکٹس کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز جیک بوئل نے 77 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،ڈین کلیور 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ڈین کلیور کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یوں سینٹرل ڈسٹریکٹس نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔