سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین ہاکی میچ کا انعقاد،ڈ ی جی سپورٹس محمد طارق قریشی کی بطورمہمان خصوصی شرکت

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ڈیفنس ڈے کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خواتین ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ کی صدر عابدہ تنویر، سیکرٹری راحت خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، سابق ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین و دیگربھی موجود تھے۔

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ڈیفنس ڈے کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خواتین ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ کی صدر عابدہ تنویر، سیکرٹری راحت خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، سابق ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین و دیگربھی موجود تھے۔

ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہاکی میچ کے انعقاد کا مقصدہمارے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈیفنس ڈے کے حوالے سے سی ایم پنجاب سوئمنگ چیمپئن شپ کا بھی انعقاد کیا اور آج اس سلسلہ میں ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا ہے، پنجاب میں خواتین کے ہاکی کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ قومی مینز ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا پاکستان میں ہاکی کے کھیل کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب وومن ہاکی ایسویسی ایشن وومن ونگ کے باہمی تعاون سے ڈیفنس ڈے کے حوالے سے ہونیوالے میچ میں سپورٹس بورڈ پنجاب وومن ہاکی ٹیم نے پنجاب وومن ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ کی ٹیم کو3-1 شکست دے دی، دونوں ٹیموں میں قومی وومن ہاکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ،میچ کے اختتام پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کا ٹیموں کی کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

مزید خبریں