سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سائیکل ریلی کا انعقاد

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے فیصل آباد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی، کھیلوں کے فروغ اور سائیکلنگ کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔

فیصل آباد۔۔ 12 جولائی (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔سائیکل ریلی گٹ والا پل سے لیکر چک جھمرہ یوٹرن سے گٹ والا انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوئی۔

حاجی جاوید ستار صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد نے جھنڈا لہرا کر سائیکل ریلی ریس کا آغاز کیا جس میں 30 سے زائد سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ محمد فیضان نے پہلی،نثار علی نے دوسری،محمد نعمان نے تیسری، ذیشان علی نے چوتھی،اکمل شہزاد نے پانچویں اور جمشید شاہ زیب نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد شیراز اشرف نے پہلی6 پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں نقدانعامات ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔محمد ثناء اللہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری،سجاد علی فنانس سیکرٹری فیصل آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن،اویس علی لاڈا، ڈویژنل کوچ محمد اسد جاوید، محمد احمد جاوید اور شائقین کی بڑی تعداد اس موقع پر یہاں موجود تھی۔

مزید خبریں