سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیراہتمام ای لائبریری سرگودھا میں معرکہ حق اور بنیان المرصوص کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِِ اہتمام ای لائبریری سرگودھا میں معرکہ حق اوربنیان المرصوص کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطنِ عزیز کی سلامتی، پاک فوج کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفیسر ملک عامر شہزاد اور ایس ڈی پی او ملک فضل قادر تھے، جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم …

سرگودھا۔ 08 مئی (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِِ اہتمام ای لائبریری سرگودھا میں معرکہ حق اوربنیان المرصوص کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطنِ عزیز کی سلامتی، پاک فوج کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفیسر ملک عامر شہزاد اور ایس ڈی پی او ملک فضل قادر تھے، جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات، کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی، ہماری افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے گزشتہ برس دشمن کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی جانے والی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے انتہائی صبر، حکمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے اندر گھس کر ایسی کارروائی کی کہ وہ آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔تقریب کے اختتام پر مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور نظم و ضبط کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔