امریکی کمپنی سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک اور 2 سٹار شیلڈ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے
سپیس ایکس نے 23 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے
واشنگٹن ۔8جون (اے پی پی):امریکی کمپنی سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک اور 2 سٹار شیلڈ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق سیٹلائٹس کی لانچنگ وینڈنبرگ سپیس فورس بیس سے کی گئی۔اس مشن میں فالکن 9 راکٹ کے پہلے سٹیج بوسٹر (B1097) کو استعمال کیا گیا، جو اس کا دسواں کامیاب مشن تھا۔ اس سے قبل یہ بوسٹر متعدد مشنز انجام دے چکا ہے جن میں NROL-172، ٹویلائٹ رائیڈ شیئر اور سٹار لنک کے سات مختلف بیچز شامل ہیں۔








