صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر باردو سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
ٹانک میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر باردو سے بھری گاڑی ٹکرا دی، سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی۔24جولائی (اے پی پی):صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر باردو سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں قائم مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا۔دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی میں شگاف ڈالنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی مستعد، بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
جوانوں نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج کا تعاقب کیا اور 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔ شدید دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا جس کے نتیجے میں 15 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہیں۔علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزم استحکام کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھرپور انسداد دہشت گردی مہم بلا تعطل جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی یہ عظیم قربانیاں ہر قیمت پر وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔








