سپینش لالیگا میں بارسلونا کی دوسری شکست، ریال سوسیڈاڈ0-1گول سے ہرا دیا

161
Spanish La Liga
Spanish La Liga

میڈرڈ۔11نومبر (اے پی پی):ریال سوسیڈاڈ نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں لیگ کی ٹاپ ٹیبل ٹیم بارسلونا 0-1 گول سے ہرا دیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں دوسری شکست ہے۔ شیرالڈو بیکر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال سوسیڈاڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال سوسیڈاڈ کی لیگ میں پانچویں فتح ہے ۔ میچ میں بارسلونا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

ریال ایرینا، سان سیباسٹین، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال سوسیڈاڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم 0-1گول سے ہرا دیا۔ ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے شیرالڈو بیکر نے میچ کے 33 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ریال سوسیڈاڈ کی لیگ میں یہ پانچویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 18پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن پر ہے۔