سپینش لالیگا میں گیٹافےنے ریال میڈرڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا

میڈرڈ۔3مارچ (اے پی پی):گیٹافے نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 26ویں میچ میں ریال میڈرڈ کو سخت مقابلے کے بعدشکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق گیٹافے کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔گیٹافے کی جانب سے فیصلہ کن گول مارٹن ستیانو نے کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ گیٹافے کی …

میڈرڈ۔3مارچ (اے پی پی):گیٹافے نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 26ویں میچ میں ریال میڈرڈ کو سخت مقابلے کے بعدشکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق گیٹافے کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔گیٹافے کی جانب سے فیصلہ کن گول مارٹن ستیانو نے کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ گیٹافے کی لیگ میں نویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر گیارہویں پوزیشن بھی حاصل کرلی ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

منگل کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں گیٹافے اور ریال میڈرڈ کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد گیٹافے کی ٹیم نے حریف ریال میڈرڈ کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی سپینش لالیگا میں یہ چوتھی شکست ہے۔ واضح رہے کہ سپینش لالیگا میں دفاعی چیمپئن بارسلونا سب سے زیادہ 64پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ،ریال میڈرڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ51 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔