میڈرڈ ۔31اکتوبر (اے پی پی):سپین کے شہر ویلنسیا میں سیلاب سےہلاکتو ں کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔تاس کے مطابق اسپین کے شہر ویلنسیا میں طوفان کے باعث ہلا ک ہونے والوں کی تعداد92 ہوگئی اس سے قبل میڈیا نے 70 متاثرین کی اطلاع دی تھی۔
مزید کہا گیا کہ متاثرین کی شناخت جاری ہے۔سپین کے مشرقی حصے میں ریلوے سروس بدستور متاثر، درجنوں ہائی وے بلاک ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں سینکڑوں اہلکار شامل ہیں۔ حکام نے متاثرین کے لیے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔