اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 423.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی …
سپین میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 10 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 423.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.1 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 325.2ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اپریل 2022 میں سپین سے ترسیلات زرکاحجم 36.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 41.8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 46.2 ملین ڈالرتھا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








