سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 21 فیصدکی نمو ریکارڈ

State Bank
State Bank

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023سے لیکرجنوری 2024 تک کی مدت میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 384.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 318 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری 2024 میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 42.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جنوری میں 47.3 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 37.5 ملین ڈالرتھا۔ راضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.08 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.30 ارب ڈالرتھا۔