سپین کے پیلیو سانچیز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

روم۔10مئی (اے پی پی):ہسپانوی سائیکلسٹ پیلیو سانچیز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے ویراجیو سے ریپولانو ٹریمی تک کا فیصلہ طے کرنا تھا ،یہ مرحلہ پہاڑی …

روم۔10مئی (اے پی پی):ہسپانوی سائیکلسٹ پیلیو سانچیز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے ویراجیو سے ریپولانو ٹریمی تک کا فیصلہ طے کرنا تھا ،یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر تھا جس کا فاصلہ 180 کلو میٹر پر محیط تھا۔24 سالہ ہسپانوی سائیکل سوار پیلیو سانچیز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 1منٹ اور 8 سیکنڈز میں طے کرکے چھٹے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔31 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار جولین الافیلپ نے دوسری جبکہ 23 سالہ آسٹریلوی سائیکلسٹ لوکاس پلپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

گزشتہ سال گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ٹیم جمبو ویزما کے سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک نے جیتی تھی، وہ رواں ایڈیشن میں شامل نہیں ہیں تاہم رواں سال تڈیج پوگاچر سلووینیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید خبریں