پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)پاک فضائیہ کے جوانوں اور پوری قوم کیلئے حب الوطنی، فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہیں۔ پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید 17فروری1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا 55 واں یوم شہادت، دفاع وطن کی لازوال داستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)پاک فضائیہ کے جوانوں اور پوری قوم کیلئے حب الوطنی، فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہیں۔ پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید 17فروری1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 14مارچ1971 کو پاکستان فضائیہ کے51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ان کو آپریشنل کنورژن کورس کیلئے ماڑی پور(مسرور) میں واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا۔ 20 اگست1971کو پائلٹ آفیسرراشد منہاس نے تربیتی پروازکیلئے کراچی کے مسرورایئر بیس سے اڑان بھری۔ انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان نے طیارے کو ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی۔ بھارتی سرحد سے صرف 40 میل کی مسافت پر پائلٹ آفیسرراشد منہاس نے طیارے کا رخ واپس پاکستان کی طرف موڑنے کی بھرپور کوشش کی۔ انسٹرکٹر کی تمام ترکوشش کے باوجود راشد منہاس نے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ کر طیارے کو بھارتی سرحد سے 32 میل کی دوری پر تباہ کردیا۔ پائلٹ آفیسرراشد منہاس نے اپنی جان قربان کرکے طیارے کو دُشمن ملک لے جانے کی مذموم سازش کو ناکام بنا دیا۔ وطن کے اس بہادرسپوت نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کردی لیکن ملکی وقارپر آنچ تک نہیں آنے دی۔ پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید پاکستان کی دفاعی تاریخ میں سنہرا باب رقم کرنے والے وطن کے عظیم سپوت ہیں۔








