سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بین الاقوامی ٹرمینل نمبر 5 پر ’سائلنٹ ایئرپورٹ‘ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پبلک اناؤنسمنٹ کم کر کے مسافروں کو پر سکون اور زیادہ آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنا اور انہیں ڈیپارچر گیٹس تک محدود کرنا ہے
کنگ خالد ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل نمبر 5 پر سائلنٹ ایئرپورٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔20اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بین الاقوامی ٹرمینل نمبر 5 پر ’سائلنٹ ایئرپورٹ‘ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پبلک اناؤنسمنٹ کم کر کے مسافروں کو پر سکون اور زیادہ آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنا اور انہیں ڈیپارچر گیٹس تک محدود کرنا ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہ پراجیکٹ مسافروں تک معلومات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل سکرینز اور چینلز پر انحصار بڑھانا ہے۔مسافر اب ایئرپورٹ کے واٹس ایپ نمبر، ویب سائٹ، نوٹیفیکیشنز اور آسک می ٹیم کے ذریعے اپنی فلائٹ اپ ڈیٹس کو فالو کر سکتے ہیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے پراجیکٹ کے دیگر مراحل کے نفاد کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ برس کی سکائی ٹریکس انڈیکس میں کنگ خالد انٹرنیشل ایئرپورٹ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جن میں مشرق وسطیٰ میں بہترین ایئرپورٹ، دنیا بھر میں بہترین نئے بین الاقوامی ٹرمینل ( ٹرمینل نمبر ون) میں تیسری رینکنگ اور مشرق وسطی ٰکے بہترین ایئرپورٹس میں چوتھی جبکہ 30 سے 40 ملین مسافروں کی کیٹیگری میں بھی چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سکائی ٹریکس برطانیہ میں قائم ایک عالمی ادارہ ہے جو دنیا بھر کے ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کی سروسز اور مسافروں کے تجربات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کرتا ہے۔







