وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، قومی وقار اور فرض کی ادائیگی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی، شجاعت اور فرض شناسی کی ایسی لازوال مثال قائم کی جو ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گی
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، قومی وقار اور فرض کی ادائیگی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی، شجاعت اور فرض شناسی کی ایسی لازوال مثال قائم کی جو ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر )کی 55 ویں برسی کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم شہدا ہماری قومی طاقت اور حوصلے کی علامت ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،اللہ تعالیٰ راشد منہاس شہید سمیت تمام شہدائے وطن کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں








