سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات/ضلعی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بارش، سب سے زیادہ ڈسکہ میں 105 ملی میٹر ریکارڈ
سیالکوٹ۔ 20 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات/ضلعی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پسرور میں 70 ملی میٹر، ڈی او ای سی سٹی میں 48.22 ملی میٹر، سمبڑیال میں 40 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 38 ملی میٹر اور کینٹ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ڈسکہ میں 105 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔









