اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے ا دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔