اسلام آباد ۔ 6مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے الگ الگ بیان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مرحوم کی شوبز کے شعبے کی ترقی کے لیے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کی بلندی فرمائے اور پسماندگان کو اس نا قابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔