سپیکر سردار ایاز صادق کا زرعی اور صنعتی شعبے کےلیے روشن معشیت پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زرعی اور صنعتی شعبے کےلیے روشن معشیت پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روشن معشیت پیکج کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے کو سستی بجلی میسر ہوگی۔رعایتی بجلی سے صنعتی اور زرعی شعبہ نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ روزگار کے …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زرعی اور صنعتی شعبے کےلیے روشن معشیت پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روشن معشیت پیکج کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے کو سستی بجلی میسر ہوگی۔رعایتی بجلی سے صنعتی اور زرعی شعبہ نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ حکومت زرعی اور صنعتی شعبے کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔کسانوں کو خصوصاً اس تاریخی پیکج سے بہت فائدہ ہوگا ۔حکومت کے معاشی ترقی کے اقدامات کا محور ہی عوام ہیں ۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری بھی روشن معشیت پیکج پر خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔