اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہاہے کہ استعفی کا مطالبہ عمران خان صاحب کی عادت کا حصہ ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں، ، پی ٹی آئی کی قسمت سڑکوں پر رلنا ہے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے …
سپیکر سے استعفی کا مطالبہ عمران خان صاحب کی عادت کا حصہ ہے ، طلال چوہدری
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہاہے کہ استعفی کا مطالبہ عمران خان صاحب کی عادت کا حصہ ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں، ، پی ٹی آئی کی قسمت سڑکوں پر رلنا ہے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے استعفی کا مطالبہ خان صاحب کی عادت کا حصہ ہے ،وہ بلا وجہ مطالبات کرتے ہیں اور پھر خود ہی ان سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔خان صاحب نے ایک مرتبہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بھی انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزام پر استعفی کا مطالبہ کیا تھا اور تحقیقات کے بعد میں معلوم ہوا کہ تمام الزامات جھوٹے تھے۔









