سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زرعی زمینوں کے تحفظ کیلیے ایوان میں قرارداد لانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے زرعی زمینوں کے تحفظ کیلیے ایوان میں قرارداد لانے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہاکہ زرعی اورکمرشل قرضوں کے رائٹس آف اوراراضی کی قیمتوں میں زمین وآسمان کافرق ہے۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ یہ شعبہ روزگارکی فراہمی کا بھی ایک بڑا ذریعہ …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے زرعی زمینوں کے تحفظ کیلیے ایوان میں قرارداد لانے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہاکہ زرعی اورکمرشل قرضوں کے رائٹس آف اوراراضی کی قیمتوں میں زمین وآسمان کافرق ہے۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ یہ شعبہ روزگارکی فراہمی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔ علی گوہرنے بھی زرعی اراضیوں کی قیمت میں فرق سے متعلق معاملہ پربات کی۔ سپیکر نے کہاکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اوراس پرایوان میں متفقہ قراردادپیش کرنا چاہئیے۔ زین قریشی نے کہاکہ وہ اس بات کی تائیدکرتے ہیں۔

مزید خبریں